Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 28, 2017 04:59 pm views : 599

Location : NAB Court

Islamabad- PML (N) Leader Captain (r) Safdar Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، فیض آباد میں دھرنا نہیں،عاشقوں کی محفل تھی،کیپٹن (ر)صفدر

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ فیض آباد میں دھرنا نہیں ، عاشقوں کی محفل تھی،دھرنا وہ ہوتا ہے جہاں لوگ گابجارہے ہوں، جہاں درودوسلام پڑھے جائیں اُسے محفل میلاد کہتے ہیں۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کےرہنما کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آباد دھرنے پر کہا کہ دھرنا کیا، محفل تھی عاشقوں کی، دھرنا وہ ہوتا ہے جہاں لوگ گا بجارہے ہوں، جہاں درودوسلام پڑھے جائیں اسے محفل میلاد کہتے ہیں۔
صحافی کے سوال پر کہ میلاد میں جنرل صاحب کے دستخطوں کی ضرورت کیا پڑی؟ محمد صفدر نے جواب دیا کہ یہ آپ مجھ سے نہ پوچھیں، جنرل مشرف کے دستخطوں کی یہاں ضرورت پڑی، جنرل یحییٰ اور جنرل ایوب کے دستخطوں کی ضرورت پڑی۔
کیپٹن صفدر نے کہا کہ ایک میجرجنرل کی دستخط کوآپ نے نہیں دیکھا، ایل ایف او ہوا،کیا کچھ ہوا،کوئی جرنیلوں کی بات نہ کرے۔ صحافی نے سوال کیا کہ جنرل مشرف والے حالات ہیں کیا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ آپ بچے ہیں؟آپ کوسمجھ نہیں آرہی جو میں کہہ رہا ہوں۔
صحافی نے سوال کیا کہ دھرنے میں نذرانہ بھی توبانٹا گیا؟ کیپٹن صفدر نے کہا کہ محفل کے آخر میں نذرانہ ہوتا ہے۔ ایک صحافی نے کہا کہ محفل عسکری فرشتوں نے سجائی تھی؟ جس پر کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ میں تواللہ کے فرشتوں پر ایمان لایا ہوں میں ان فرشتوں کونہیں مانتا۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved