Nov 28, 2017 06:19 pm
views : 623
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 398 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 398 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 398 پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ 39634 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،233 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔