اسلام آباد ، دھرنا ختم ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دھرنا ختم ہوگیا، جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیاہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیض
آباد دھرنے کے باعث ملک میں افراتفری اور انتشار کی صورت حال رہی۔
پاکستان مزید اس طرح کے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا، سب کو مل کر آگے
بڑھنا چاہیے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر قانون زاہد
حامد نے ریاست کے وسیع تر مفاد میں قربانی دی اور مستعفی ہوگئے، کچھ
معاملات میں اسٹیٹ کےلیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں ۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو وزارتِ عظمیٰ سے زبردستی اس وقت ہٹایا گیا جب ملک ترقی کر رہا تھا۔