Nov 28, 2017 07:46 pm
views : 569
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Switzerland Ambassador Thomas Kolly
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران پاک سوئٹزرلینڈ باہمی
تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان
کے کلیدی کردار ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر
امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرگورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور
خطہ کا اہم شہر ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے
حالات نہایت سازگار ہیں۔سوئٹزرلینڈ کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ
اْٹھائیں۔
محمد زبیر نے کہا پاک سوئس اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت
ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں بین
الاقوامی سطح پر مزید سراہا جانا چاہیئے۔ امن و امان کی صورتحال میں بہتری
کے بعد تمام ممالک پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کریں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہاموجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی نے کہاکوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان
جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔سوئٹزر لینڈ اور پاکستان کے
مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔