Nov 28, 2017 07:47 pm
views : 494
Location : Sarhad University
Peshawar- Sarhad University Organizes Anti Corruption Awareness Seminar
پشاور، نجی یونیورسٹی میں دو روزہ اینٹی کرپشن سیمینار کا انعقاد
پشاور کی نجی یونیورسٹی میں دو روزہ اینٹی کرپشن سیمینار کا انعقاد کیا گیا
جس کا مقصدطلباو طلبات میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے اگاہی پیدا کرنا
تھا۔سیمینار میں طلباء کی جانب سے کرپشن کے خاتمے کے لئے تقاریر بھی پیش
کئے گئے ۔
پشاورکی سرحد یونیورسٹی میں نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے طلباو طلبات کے
لئے دوروزہ اینٹی کرپشن اگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کا
مقصدنو جوان نسل میں کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی تدابیر اٹھانے کی اگاہی دی
گئی،سیمینار میں طلباء اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کرپشن کے خاتمے
کے لئے اگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
سیمینار سے خطاب کے دوران نیب خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر مرزا سلطان محمد
سلیم کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل ایک اہم ہتھیار کی
حیثیت رکھتے ہیں اس لئے ان کی ذہن سازی انتہائی ضروری ہے۔
تقریب میں طلباء کی جانب سے کرپشن کے خاتمے کی اگاہی کے لئے تقاریر بھی پیش
کی گئی جس سے طلباء خوب لطف اندوز ہوئے،بہترین تقاریر پیش کرنے والے طلباو
طلبات کو نقدی پشاور انعامات اور اسناد سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر نجی یونیورسٹی کی طالب علم شبانہ نے کہا
اسد آفریدی نے کہا