لاہور،سردی کی شدت میں اضافہ،مچھلی کی مانگ بڑھ گئی
لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہواورشہری اس سے لطف نہ اٹھائیں ایساہو
نہیں سکتا،سردی بڑھنے کی وجہ سے فرائی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،
عوام سردی کے موسم میں فنگر فش کھانے کو زیادہ ترجیح دیتی ہے،طبی ماہرین کا
کہنا ہے کہ مچھلی کا استعمال جسمانی طور پر تندرست رکھتا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مچھلی بنانے والے شخص نے
کہا رہو مچلی کو بغیر تیل کے پکاتے ہیں جسے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔
ایک اور مچھلی بنانے والے شخص نے کہا کہ سردی میں مچھلی کا کھانا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
گھر والوں کے ساتھ مچھلی کھانے کے لئے آئے شہری نے کہا کہ سردیوں کو موسم
کو انجوائے کرنے کے لئے گھر والوں کے ساتھ مچھلی کھانے آئے ہیں۔
ایک اور شہری نے کہا کہ بچوں کی فرمائش پر بڑی دور سے مچھلی خریدنے آیا ہوں۔