فیصل آباد، سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی چک کی قیمتوں کو پر لگ گئے
فیصل آبا د میں سردی کی آمد پر ،قانے سے تیار کی جانی والی چِک کی فروخت
میں اضافہ ہو گیا ہے یہ چک اپنی مثا ل آپ ہے جو گھروں میں پردوں کے طور پر
استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کی سجاوٹ کابھی کام دیتی ہے اور سخت سردی
میں ٹھنڈی ہواؤں کو اندر آنے سے روکنے کے ساتھ دیدہ زیب اور دلکش بھی
نظرآتی ہے۔
اس پیشے سے وابستہ افراد ایک چِک کو تیار کرنے کے 70روپے لیتے ہیں جبکہ دکاندار حضرات 400سے 500میں فروخت کر تے ہیں۔
چک بنانے والی خاتون نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غربت کی وجہ سے یہاں مزدوری کر رہی ہوں۔
چک کے کاریگر نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سال سے یہ کام کر رہا ہوں جبکہ ایک پیس تیار کرنے کے ستر روپے لیتے ہیں۔