Nov 28, 2017 08:35 pm
views : 1108
Location : Peshawar University
Peshawar- University of Peshawar Students Protest against Fees Increases
پشاور، پشاوریونیورسٹی کے طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاوریونیورسٹی کے طلباء نے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کیا،مظاہرے میں شریک طلباء نے مطالبہ کیا کہ ٹیوشن اورداخلہ فیسوں میں دس
فیصد اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے جبکہ مستحق طلباء کوا سکالرزشپ کیساتھ
ہاسٹل اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے۔
طلباء کا مزید کہنا تھاکہ بی اے اور ایم اے پروگرامز کے خاتمے کا فیصلہ
واپس لیا جائے اور ایم ایس اور پی ایچ ڈی اسکالرزکے لیے ریسرچ گرانٹ دوبارہ
شروع کیا جائے۔
طلباء نے صوبائی حکومت سے تعلیمی ادراوں میں اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کا اعلان کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔