کراچی، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کااجلاس
ہیڈ کوارٹر پاکستان رینجرز (سندھ) میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی جی رینجرز
(سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں عید میلاد النبیﷺ کے
موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پولیس ،رینجرز
،حساس اداروں کے علاوہ سول ایڈمنسٹریشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران
نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں نے عید میلاد النبیﷺ کے حوالے
سے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کامشترکہ جامع
پلان ترتیب دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر رینجرز اور پولیس کی
جانب سے فلیگ مارچ ، اسنیپ چیکنگ اور تمام مکاتب فکر کے اجتماعات او
رجلوسوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کڑی نگرانی کے لیے اہلکار تعینات
رہیں گے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے دئیے
گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اورضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو
ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا ئے گااور اس کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر
کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔اس سلسلے میں عید میلاد النبیﷺ کے دوران
ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لے کر چلنے اورنمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔جلوس کے
منظور شدہ راستوں کو تبدیل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔اس کے ساتھ
ساتھ کسی بھی قسم کے نفرت انگیز جھنڈے لہرانے ، شر انگیز مواد پر مشتمل
پمفلیٹ ،کیسٹس ،سیڈیز، ویڈیوکی ترسیل اور قابلِ اعتراض نعروں پر ممانعت ہو
گی۔
اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہعید
میلاد النبیﷺکے دوران صوبے بھر میں امن وامان قائم کرنے میں قانون نافذ
کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی اپیل
کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شر پسندعناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار
واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار کودیں۔