پشاور،سردی کی شدت برقرار، کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ
پشاور میں سردی کیشدت برقرار ہےکم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ
22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فی صد
ریکارڈ کیا گیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے تاہم آنے والے
دنوں میں صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشو ں کا سلسلہ شروع ہو گا جو کہ
کئی روز تک جاری رہے گا۔
دھند کے باعث پشاور سے برہان تک موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندکر دی
گئی ہے جبکہ موٹر وے پولیس نے مسافر وں کو جی ٹی روڈ کا استعمال کرنے کی
ہدایت کی ہے۔