Nov 29, 2017 03:17 pm
views : 573
Location : Ghanta Ghar Chowk
Faislabad- Eid Milad-un-Nabi Preparations
فیصل آباد ، جشن عید میلاد النبیﷺ میں چند روز باقی،تیاریاں عروج پر
جشن عید میلاد النبیﷺ میں چند روز باقی ہیں ۔دیگر شہروں کی طرح شہر فیصل
آباد میں بھی عید میلاد النبی ﷺ منانے کے لیے شہریوں کی کثیر تعداد بازاروں
سے بیجز، سبز پرچم جھنڈیاں اور برقی قمقمیں خریدنے میں مصروف ہے ۔
جہاں جشن عید میلاد النبیﷺ کی آمد میں چند روز باقی ہیں ،وہی چوک گھنٹہ گھر
کے چاروں اطراف میں بھی بازاروں کی رونقین نمایاں ہوگئی ہیں ۔
بیجز،جھنڈیاں اورسبز پرچم خریدنے کے لیے شہریوں کا بازاروں میں رش لگ گیا
ہے ،بچے کیا بڑے کیا سبھی گلی محلوں اور موٹرسائیکلوں کوسجانے کے لیے
خریداری میں مصروف ہیں اورآپ ﷺ کی محبت کے جذبہ سے سرشار ہیں ۔
بازاروں میں بھی رونقیں اس قدر نمایاں نظر آرہی ہیں کہ رش بھی بڑھتا چلا
جارہا ہے ،دکاندر بھی خوش وخرم نظر آرہے ہیں اور بچے بڑے سب تیاریوں کے
حوالے سے خریداری میں مگن ہیں ۔