Nov 29, 2017 03:57 pm
views : 478
Location : Nipa Chowrangi
Karachi- Sewerage Problem, Traffic Jam
کراچی،نیپا چورنگی پر پانی کی لائن پھٹ گئی ،شدید ٹریفک جام
نیپا چورنگی پر واٹر بورڈ کی سیوریج لائن پھٹنے سے علاقے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے شہر کے مرکزی علاقے یونیورسٹی
روڈ نیپا چورنگی پر سیوریج کی لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بدترین ٹریفک
جام ہوگیا ہے۔ نیپا چورنگی پر گندا پانی سڑک پر جمع ہونے سے ملحقہ سڑکوں پر
گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر اور اسکول و کالج جانے والے شہریوں اور طلبہ کو
شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود سیوریج
بورڈ کا عملہ لائن کی مرمت کے لئے نہیں پہنچ سکا ہے۔