Nov 29, 2017 04:28 pm
views : 553
Location : Parliament House
Islamabad- Speaker NA Ayaz Sadiq meets Ambassador of France Marc Barety
اسلام آباد ، اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے فرانس کے سفیربارٹی مارک کی ملاقات
اسلام آباد میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے فرانس کے سفیربارٹی
مارک نے ملاقات کی۔ فرانس کے سفیربارٹی مارک نے اسپیکرقومی اسمبلی سردار
ایاز صادق سے ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں کی ۔
ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا پاکستان اپنے تمام
دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے ،پاکستان
علاقائی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے تمام ممالک کے ساتھ وسیع بنیادوں پر
تعاؤن کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مزید کہا دہشتگردی خطے کے امن کے لیے
سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاکستانی قوم اورمسلح افواج نے اس جنگ کو جیتنے کے
لیے لاتعداد قربانیا ں دیں ہیں۔
فرانس کے سفیربارٹی مارک نے کہا فرانس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر
کی نگاہ سے دیکھتا ہے،اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔