پشاور، عید میلادالنبیﷺ کی تیاریاں مذہبی جوش و جذبے سے جاری
پشاور میں عید میلادالنبیﷺ کی تیاریاں مذہبی جوش و جزبہ سے جاری ہیں،پشاور
میں ملک کے دیگرشہروں کی طرح آمدِ رسول ﷺ کی خوشیاں منانے کیلئے تیاریاں
زوروں پر ہیں،پشاور کے بڑے بازاروں کو جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا ہوا
ہے،شہر میں جگہ جگہ عید میلاد النبیﷺ کے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کئے
گئے ہیں۔
صوبےکے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد اور دوکاندار خریداری کیلئے
پشاورکا رخ کرتے ہیں تاکہ جشن عید میلادالنبی کی سجاوٹ کا سامان اپنے شہروں
کو لے جاکر فروخت کریں۔
شہریوں کا کہناہے اس دن انکے پیارے نبی سرکار دو جہاں دنیا میں تشریف لائے
تھے ، ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 12 ربیع الاول مکمل جوش و خروش سے
منائینگے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان
منہاج الدین نے کہاکہ پوری امت مسلمہ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم سب
قریب آجائیں اور ملکر عید میلادالنبیﷺ کی خوشیاں منائیں۔
ایک اور نوجوان آصف خان نے کہا ہم سب کو اختلافات کو بھول کر عید میلاد النبیﷺ منانی چاہیے۔
دکاندار شیر خان نے کہا کہ نبی پاکﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر گھروں کو سجاکر ان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔