Nov 29, 2017 05:30 pm
views : 649
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Chairs Meeting Regard Clean Water
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صاف پانی کے حوالے سے اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا
،اجلاس میں خادم پنجاب صاف پانی پروگرام کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا
گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ پینے کے
صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے اوراس
منصوبے کو بہترین ا نداز اورپیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے-
شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں پینے کے صاف پانی کی فراہم کے پروگرام میں
تاخیر ہوئی،چند عناصر کی وجہ سے اس پروگرام کو دھچکہ پہنچاتاہم اب تیزی سے
کام کرتے ہوئے اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہے جب کہ عوام کو بہترین خدمات کی
فراہمی کے لئے نیت نیک ہوتو کامیابی قدم چومتی ہے -
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ آپ سب ایک ٹیم کے طو رپر آگے بڑھیں اور اس
پروگرام کو کا میاب بنائیں،اس پروگرام سے عوام کو پینے کا صاف پانی ملے گا
جو ا ن کا بنیادی حق ہے اورہم نے ملکر یہ حق صوبے کے عوام کو دینا ہے۔