Nov 29, 2017 07:08 pm
views : 651
Location : Parliament House
Islamabad- Speaker NA Ayaz Sadiq meets Ambassador of Sudan
اسلام آباد،اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سوڈانی سفیرتاگلدن الہادی الطاہر کی ملاقات
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سوڈانی سفیرتاگلدن الہادی الطاہر کی
ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور
پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ا س موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام دوست ممالک کے
ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے،پاکستان علاقائی ترقی اور
معاشی استحکام کے لیے تمام ممالک کے ساتھ وسیع بنیادوں پر تعاؤن کو فروغ
دینا چاہتا ہے،دہشتگردی خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاکستانی
قوم اورمسلح افواج نے اس جنگ کو جیتنے کے لیے لاتعداد قربانیا ں دیں ہیں۔
سوڈانی سفیر نے کہا کہ سوڈان پاکستان کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتا ہے۔