Nov 29, 2017 08:08 pm
views : 901
Location : Garden Police Station
Karachi- SP City Shahla Qureshi Press Conference
کراچی،ایس پی سٹی شہلا قریشی کا پریس کانفرنس سے خطاب
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی سٹی شہلا قریشی
نے کہاکہ ہم نے ایسے ملزمان کو گرفتاکیا ہے جو اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں
یہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور انہوں نے گاڑیوں کے سائیڈ شیشے اور گاڑیوں کے
اندر موجود اشیا ءِ بھی چوری کی ہیں، ملزم اکرم کی نشاندہی پر ہم نے مختلف
علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو بھی گرفتار کیا ،جن کاریکارڈرضویہ
تھانے سمیت مختلف تھانوں میں درج ہے۔
شہلا قریشی نے کہا کہ سٹی ڈویژن میں موٹر سائکل چوری ہونے کی جو اطلاع مل
رہی تھی اس میں کافی فرق پڑے گا،ملزمان کے قبضے سے گاڑیوں کے سائیڈ
گلاسزبرآمد کیئے اس کے علاوہ چھ موٹر سائیکلیں اور چیسس بھی کافی تعداد میں
برآمد کئے ،میں سمجھتی ہوں ان کی گرفتاری کے بعد اسٹریٹ کرائم میں کافی
کمی آئے گی۔