Nov 29, 2017 08:18 pm
views : 643
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Eid Milad un Nabi Secuirty Arrangements
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبے میں عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تقریبات کے انتظامات اور
امن عامہ کے لئے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پنجاب بھر میں عید
میلاد النبیﷺکی تقریبات کو سرکاری طو رپر بھرپور اور شاندار طریقے سے منانے
کا فیصلہ کیاگیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلی محمدشہبازشریف نے کہا پنجاب حکومت
مذہبی خوش و خروش اور عقیدت و احترام سے عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات
منائے گی۔پنجاب کے ہر ضلع میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ عید میلاد النبیﷺکے موقع پر پورے صوبے میں شاندار پروگرام ترتیب دیئے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا مساجد ،مزاروں اور عمارتوں میں
چراغاں کیا جائے گا۔اس ضمن میں چراغاں کے بہترین انتظامات یقینی بنائے
جائیں۔گلیوں اور بازاروں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔پنجاب بھر
میں نعت رسول مقبول ،قر۱ت اور سیرت النبیﷺ پر مقالموں کے مقابلے کرائے
جائیں گے۔
محمد شہبازشریف نے کہا مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو
انعامات دئیے جائیں گے۔محافل میلاد اور جلوسوں کے شرکاء کو بہترین سہولتیں
فراہم کی جائیں۔عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وضع کردہ پلان کے مطابق عید میلاد النبیﷺکے
جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس
رہیں۔عوام کے جان ومال کے تحفظ او رقیام ا من سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں
ہوسکتی۔نبی پاکﷺکے ولادت با سعادت کے بابرکت دن کو مذہبی جوش وخروش سے
منایا جائے گا۔نبی پاک ﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔
صوبائی وزراء رانا ء ثناء اللہ ،منشاء اللہ بٹ،زعیم حسین قادری،جہانگیر
خانزادہ،ترجمان پنجاب حکومت ملک محمداحمد خان، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف
سیکرٹری داخلہ،انسپکٹر جنرل پولیس اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔