اسلام آباد،سی پیک کی فعالیت سے خطے کے حقائق تبدیل ہو جائیں گے،صدر مملکت ممنون حسین
صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہنر مند افرادی قوت ہی قوموں کے ترقی کے
سفرکو آسان بنا تی ہے یقین ہے کہ طلبہ مستقبل کےتقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر
قومی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب
کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ایشیاء کے مختلف خطوں کو باہم
ملانے کیلئے ایک سڑک ایک خطے کا وژن اہمیت کا حامل ہے اور سی پیک اس کا اہم
جزو ہے۔سی پیک کی فعالیت سے خطے کے حقائق تبدیل ہو جائیں گے۔!
صدر ممنون حسین نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کی
خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے تعلیم و تحقیق
کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
صدرمملکت ممنون حسین نے یقین ظاہرکیاکہ پیاس کے فارغ التحصیل طلبا خود
انحصاری کی منزل حاصل کرکے ملک کا پرچم دنیا بھر میں بلند کریں گے۔