Nov 30, 2017 02:13 pm
views : 637
Location : FC Headquarter
Sibi- Funeral Prayer of FC Troops
سبی،سانگان کے علاقے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
ایف سی ہیڈ کوارٹر میں سانگان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید
ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے،سانگان میں روڈ
کلیئرنس کے دوران ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2
سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔
بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سانگان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی
سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 سیکیورٹی اہلکار شہید
اور 3 زخمی ہوئے تھے،دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان
پہنچا۔
نماز جنازہ میں ایف سی کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی رہنماؤں اور بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔