کوئٹہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اورجاری پیشرفت کے حوالے سے اجلاس
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی صدارت میں صوبے میں نیشنل
ایکشن پلان پر عملدرآمد اورجاری پیشرفت کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد
ہوا، اجلاس میں مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصرخان جنجوعہ نے خصوصی
طورپر شرکت کی۔
چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ ،آئی جی پولیس دیگر متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ
کو نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد اورپیشرفت پربریفنگ دی گئی،اجلاس کو
موٹرسائیکل سوارپولیس فورس کے قیام کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی گئیں
،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اس فورس کو صوبے کے دیگر ڈویڑنل ہیڈکوارٹروں
میں بھی قائم کیاجائے گا۔
وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ فوجی عدالتوں میں سماعت کیلئے دہشت گردی کے
16کیس صوبائی اپیکس کمیٹی کی منظوری کے بعد وزرات داخلہ کو ارسال کئے
جائیں گے
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کوانسداددہشت گردی کی عدالتوں میں دائر کیسوں کی
بھرپورطریقے سے پیروی کرنے اورپراسیکیوشن کو مضبوط بنیادوں پر تیار کرنے
کی ہدایت کی گئی
وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال
میں نمایاں بہتری آئی ہے جسے ہرصورت برقراررکھاجائے گا،بلوچستان کے عوام نے
نا م نہاد آزادی کی تحریک کو سختی سے مسترد کردیاہے،پولیس اورقانون نافذ
کرنے والے دیگراداے دہشت گردوں کے سہولت کاروں اوران کے محفوظ ٹھکانوں کے
خلاف بھرپورقوت سے کاروائیاں کریں۔