راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا باجوڑ ایجنسی کا دورہ
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے باجوڑایجنسی کادورہ کیا،آرمی چیف کوپاک افغان سرحد پرسکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید
باجوہ نے باجوڑ ایجنسی کادورہ کیاہے،آرمی چیف کوپاک افغان سرحد
پرباڑ،قلعوں اور چیک پوسٹوں سمیت سرحد پارسے دہشتگردوں کی درندازی روکنے
اور حملوں پربریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پرتعینات جوانوں سے ملاقات کی اور فوجی جوانوں
کے بلندعزم کوسراہا،آرمی چیف کومقامی افرادکی سہولیات کیلئے تعمیرہونے والے
منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مزید بر آں آرمی پشاور نے فاٹا اور خیبر پختونخوا کے علماء سے ملاقات میں
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علماء کے مثبت کردار کو سراہا، انہوں نے دہشت
گردی کی متفقہ طور پر مذمت کی۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی روکنے کیلئے
علماء کاکردارقابل قدرہے،پائیدارامن کیلئے علماء فوج کے ساتھ تعاون کررہے
ہیں، پاکستان سب پاکستانیوں کاہے،سب پاکستانی بلارنگ ونسل ، مذہب اور فرقہ
اپنی پہنچان بنائیں،اس موقع پرعلماء کرام نے دہشتگردی کیخلاف مستقبل میں
بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا۔