پشاور، ایس ایس پی سجاد خان کی بارہ ربیع الاول کے حوالے سےپریس کانفرنس
ایس ایس پی سجاد خان کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کے جلوسوں اور مجالس کیلئے پندرہ سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
پشاور پولیس لائن میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے
حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سجاد خان نے کہا کہ محرم الحرام میں عاشورہ اور
چالیسویں میں بھی پولیس نے اچھی کارگردی دکھائی ، اور ہماری پوری کوشش ہوگی
کہ ربیع الاول کے مہینےمیں بھی سخت سیکورٹی فراہم کرے ، ربیع الاول کے
جلوسوں اور محافل کیلئے پندرہ سو سے زائد پولیس اہلکارفرائض سرانجام دیں
گے۔
ایس ایس پی سجاد خان نے مزید کہا کہ پشاورمیں صدر اور چمکنی کے علاقے سے
کئی جلوس برآمد ہونگے جو کہ اندرون شہر میں ایک بڑے جلوس میں شامل ہونگے ،
ان کا کہنا تھا کہ ان جلوسوں کے راستوں کو مکمل کلیئر کیا جائے گا تاکہ
کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ ہوسکے ۔