اسلام آباد،بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پر احتجاج
میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کو آج دو سال مکمل ہو گئے ہیں تاہم
میٹروپولیٹن کارپوریشن ابھی تک فعال نہ ہو سکی،شہر بھر کے کونسلرز لیڈی
کونسلرز نے اختیارات نہ ملنے پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی
مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے
مطالبات اور گو میئر گو کے نعرے درج تھے،مظاہرین نے حکومت سے اپنے اختیارات
بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ہو ہمارے ساتھ یہ سب کرنا تھا تو الیکشن
ہی نہ کراتے،ابھی تک ہم اپنے دفاتر سے بھی محروم ہیں ،جبکہ ہمیں اختیارات
نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کے مسائل بھی حل نہیں ہو پا رہے ہیں۔
مظاہرے میں شریک یونین کونسل 27 کے وائس چیئرمین عبدالباسط سمیع نے ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھئی تک ہمیں اختیارات
نہیں دیے گئے ہیں جبکہ ابھی تک ہم اپنے دفاتر سے بھی محروم ہیں ،جبکہ ہمیں
اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کے مسائل بھی حل نہیں ہو پا رہے ہیں۔
لیڈی کونسلر صوفیہ یاسمین نے کہا اگر حکومت کو ہمارے ساتھ ایسا ہی کرنا تھا
تو الیکشن ہی نہیں کرانا چاہیے تھا ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ہمیں
تنخواہیں دے ،اختیارات دے اور ہمی دفاتر فراہم کرے۔