Nov 30, 2017 05:55 pm
views : 647
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 337 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 337 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 337 پوائنٹس کی
تیزی کے ساتھ 40010 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں
ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 342 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 171 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔