لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹرڈوؤ کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے امریکی قونصل جنرل الزبتھ
کینیڈی ٹرڈوؤنے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک
امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
کیا گیا۔
امریکی قونصل جنرل کی جانب سے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شاندار
اقدامات پر وزیراعلی شہبازشریف کی کارکردگی کی ستائش بھی کی۔
امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹرڈوؤ نے کہا آپ نے فلاح عامہ کے لئے عملی
اقدامات کئے ہیں۔پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں بہترین اصلاحات متعارف
کرائی ہیں۔امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے۔پنجاب
حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کومزید فروغ دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔پاکستان
نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر اقوام عالم میں نئی
مثال قائم کی ہے۔پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن
قائم ہواہے۔دہشت گردی اور انتہاء4 پسندی ایک عالمی مسئلہ بن چکاہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا اقوام عالم کو اس ناسور سے نمٹنے کے لئے مربوط انداز
میں مشترکہ کوششیں کرنی ہیں۔امید ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین
تعلقات آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔