Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 30, 2017 07:27 pm views : 627

Location : Noor Khan Auditorium Air Headquarter

Islamabad- PAF organizes Seminar on Aviation Industry Future Perspective and Application of Technology
  • Urdu

اسلام آباد ،پاک فضائیہ کے زیرِ اہتمام"ایوی ایشن انڈسٹری: مستقبل کے تناظر اور ٹیکنالوجی کے استعمال  "کے موضوع پر سیمینارکا انعقاد

پاک فضائیہ اور رائل ائیرو ناٹیکل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام نور خان آڈیٹوریم ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں " ایوی ایشن انڈسٹری : مستقبل کے تناظر اور ٹیکنالوجی کے استعمال "کے موضوع پر سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔سائمن لکسمور چیف ایگزیکٹیو رائل ائیرو ناٹیکل سوسائٹی نے بحیثیت کلیدی مقررشرکت کی۔
ائیر مارشل مجاہد انور خان ، ڈپٹی چیف آف ائیرا سٹاف (اسپورٹ)جو کہ چیئر مین رائل ائیروناٹیکل سوسائیٹی اسلام آباد بھی ہیں نے افتتاحی خطاب میں اس سیمینار کے چیدہ چیدہ نکات کو بیان کیا۔ اس سیمینار میں مختلف ملکی اور غیر ملکی مقررین نے ایوی ایشن انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ایوی ایشن انڈسٹری ملکی معیشت میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور یہ صنعت پاکستا ن میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اسی تناظر میں سی پیک کا منصوبہ ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کو مزید فروغ دے گا۔
ائیر چیف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کامرہ میں ایوی ایشن سٹی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر ر ہی ہے جو کہ ملکی سطح پر جدید ترین ٹیکنالوجی تیار کر کے ملکی صنعت کو مزید مضبوط کرے گی اور غیر ملکی ایوی ایشن صنعت کی طلب کو بھی پورا کرے گی۔
اس سیمینا رمیں پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران، ایوی ایشن انڈسٹری کے منتخب ارکان اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved