Nov 30, 2017 07:34 pm
views : 603
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Babar Awan Media Talk
اسلام آباد،نا اہل حکومت کے نا اہل وزرا استعفیٰ دیں ،بابر اعوان
رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان کا کہنا ہےکہ بابر اعوان کا کہنا ہے
کہ ، 3 گھنٹے میں دھرناصاف کرنےوالوں نے3 دن پاکستان بندرکھا،وزیر داخلہ کے
مطابق دھرنے میں اسلحہ ہے لیکن وہاں سے اینٹ اور ڈنڈے کے علاوہ اور کچھ
نہیں نکلا، انہوں نے کہا کہ وہ اس ملک کے وزیر داخلہ ہیں، ان کو فوری طور
پر استعفی دینا چاہئے۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر داخلہ
احسن اقبال پر چڑھائی کر ڈالی، انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا تھا تین
گھنٹے میں دھرنے والوں کو اڑا کے رکھ دوں گا مگر اس نے تین دن تک ملک بند
رکھا، احسن اقبال مستعفی ہوں،ناہل حکومت کے نا اہل وزرا استعفیٰ دیں۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم اوروزیر داخلہ کے بیانات متصادم ہیں،
تحریک انصاف الیکشن کے التوا کی حامی نہیں، حکومت کو فوری توڑا جائے،
پاکستان اندرونی طور پر مستحکم ہے فوری حکومت ختم کرکے الیکشن کرائےجائیں۔