کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت میں ترقیاتی ،کام اور سروسز کی اسکیمزکے حوالے سے اجلاس
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت میں ترقیاتی ،کام اور سروسز
کی اسکیمز کورینیو کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوااجلاس میں وزیر اعلیٰ
کوبتایا گیا کہ ہائی ویز کی کل 488 اسکیمزمیں سے 92 نئی ہیں جن کی مالیت
25772ملین روپےہے، بلڈنگ کی کل 8 اسکیمز ہیں جن کی مالیت228 ملین روپے ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سند ھ کو بریفنگ میں بتا یا گیا کے رک لکھی کی 7 کلو میٹر
سڑک80.89 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونگے،شہید بے نظیر آباد میں ریلوے
لائن کے اوپر پل کی تعمیر 252.8 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونگے،بتایا
گیاکہ کچھ ایکسٹرا کام ہیں وہ بھی جلد مکمل کئے جائیں گے ، جھڑو نصیر آباد
6 کلو میٹر روڈ کی دوبارہ تعمیر کا کام 115.332 ملین روپےکی لاگت سےمکمل
ہو گیا ہے۔
متعلقہ حکام نے مراد علی شاہ کو بتایاکہ مٹیاری سے اللہ دینو سائیں 24.15
کلو میٹر روڈ کی اسکیم بھی مکمل کی جائے گی، جو 338.778 ملین روپے کی لاگت
سے تعمیر ہو گاجبکہ 18 کلو میٹر روڈ جو کہ پلیجانی سے ٹنڈو جام ، اور شاہ
پور ڈسٹرکٹ مٹیاری تک 198.671 میلین روپےکی لاگت سے مکمل کیا جائے
گا،وزیرِاعلیٰ کو آگاہی دی گئی کہ شہداد پور سانگھڑ روڈ،700 میلن کی لاگت
سےمکمل ہوگاکیا جائے گا۔