Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 30, 2017 08:27 pm views : 725

Location : Iran

Karachi- Pakistan Navy Ships visit Iran
  • Urdu

کراچی ، پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس راہ نَوَرد اورپی این ایس دہشت کا ایران کی بندر گاہ کا دورہ،ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس راہ نَوَرد اورپی این ایس دہشت نے حال ہی میں ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ کیا۔ بندر گاہ پہنچے پر ایران کی حکومت اور ایرانی بحریہ نے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا اور دورے کے دوران اعلیٰ میزبانی کا مظاہرہ کیا۔
دسویں پٹرول کرافٹ اسکواڈرن کے کمانڈر، کیپٹن خالد پرویز نے مشن کمانڈر کی حیثیت سے پاک بحریہ ٹاسک گروپ کی کمانڈ کی۔اس دورے کا مقصد خطے میں امن و سکیورٹی کو فروغ دینا ، میری ٹائم اشتراکیت میں اضافہ اور خطے کی دوست بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کے نئے شعبہ جات کوتلاش کرنا تھا۔
اس دورے کے دوران پاک بحریہ کے وفد نے باہمی دلچسپی کے اُمور پر ایران کی بحری و عسکری قیادت سے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ایران کی بحریہ کے کمانڈر فرسٹ نیول زون، کموڈور حسین آزاد، کمانڈر سرفیس فورس کیپٹن مصطفی تاجدینی، ہارموزگان صوبے کے گورنر جناب فریدون اور ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنی کے نمائندے آیت اللہ غلام علی نعیم آبادی سے ملاقاتیں شامل تھیں۔
پاک بحریہ کے مشن کمانڈر کی طرف سے پی این ایس راہ نَوَرد پر ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب آصف درانی، ایران کے سینئر عسکری و سول حکام اورپولینڈ،جاپان، جرمنی اورچین کے ملٹری اتاشیوں نے شرکت کی۔
ایک سال کے عرصے کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں کا یہ دوسرا دورہ ہے جوپاکستان اور ایران کے درمیان پائے جانے والے باہمی احترام ، مشترکہ ثقافت و تاریخ اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کا باعث ہے۔
پی این ایس راہ نَوَرد اور دہشت کا پڑوسی ملک ایران کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی میری ٹائم شراکت کو وسعت دینے کے لئے نئے در کھولنے کے ساتھ ساتھ امن اوربھائی چارے کے پیغام کا فروغ بھی ہے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved