Dec 01, 2017 01:38 pm
views : 759
Location : Agriculture University
Peshawar- Attack on Agriculture University,2 Expired
پشاور،زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ پر حملہ،2 افراد شہید ،11 زخمی
پشاور میں زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 2افراد
شہید اور 15سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں تمام خود کش
حملہ آور ہلاک ہوگئے، زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا ۔
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع زرعی ڈائریکٹوریٹ میں مسلح افراد نے دھاوا
بول دیا اور اندر داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوج
اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ
شروع ہوگیا۔
زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔