کراچی،جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی
کراچی میں پاک بحریہ کی یونٹس اور رہائشی علاقوں میں عید میلاد النبی صلی
اللہ علی وآلہ وسلم مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، ترجمان پاک بحریہ
کے مطابق پاک بحریہ کی یونٹس اور رہائشی علاقوں کی مساجد میں نمازِ فجر کے
بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،دن کے آغازپر
پاک بحریہ کی یونٹ پی این ایس بہادر میں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ آ ج کے دن کی مناسبت سے محافل میلاد، تقریری اور نعت خوانی کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔