Dec 01, 2017 04:31 pm
views : 1642
Location : Khyber Teaching Hospital
Peshawar- Ayesha Gulalai Media Talk
پشاور،عائشہ گلالئی کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ مجھے خدشہ
تھا کہ اسلام آباد دھرنے میں حکومت آپریشن سے ڈرے گی اور حکومت واقعی
آپریشن سے ڈر رہی تھی،ہم نے فیصلہ کیا کہ شہریوں کے ساتھ ملکر اس دھرنے کو
ختم کرائیں گے،تاہم آرمی نے افہام و تفہیم سے دھرنے کو ختم کرایا،جبکہ چند
عناصر فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستانی فوج سرحدوں پر قربانیاں دے رہی
ہے،کراچی میں فوج نے امن بحال کرایابلوچستان اور فاٹا میں فوج دہشت گردوں
سے لڑ رہی ہے،فوج کے خلاف بولنے والے قوم کی نہیں ملک دشمن عناصر کی خدمت
کر رہے ہیں۔
عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ ہماری قوم نا شکری ہے، میں کہتی ہوں کہ لاہور
دھرنے میں فوج بیچ میں نہ پڑے ،فوج نے ملک کو خانہ جنگی سے بچایا ہے ہم
اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔