Dec 01, 2017 05:25 pm
views : 932
Location : Agriculture University
Peshawar- At least 9 Killed in terrorists attack Peshawar Agriculture Directorate
پشاور،زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد9 ہو گئی
پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملےمیں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں
نوافراد شہید ، 4سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 30افراد زخمی ہوگئے،آپریشن میں پاک
فوج کے دستوں نے بھی حصہ لیا ، آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایگریکلچر ڈائیریکٹوریٹ پر 3 سے
5نقاب پوش مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے بعد علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا
اور اسی دوران ایک زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر
جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور یونی ورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر
دیا، علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔
فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ
اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چوکیدار، طالب
علموں سمیت ایک صحافی بھی شامل ہے ۔