ملتان ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی پشاور یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کی مذمت
سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے
کہ پوری قوم کو جشن عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا
کرتا ہوں کہ ملک میں استحکام ہو امن ہو اور ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن
ہو۔
ملتان میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج ملتان میں عید
میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے نکالے جانیوالے جلوس کو اٹھاسی سال ہوگئے ہیں
اور شہر بھر سے عوام اس جلوس میں شرکت کر رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم کو جشن عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد
پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ملک میں استحکام ہو امن ہو اور ہمارا ملک
ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی سخت مذمت
کرتے ہیں جبکہ حکومت کی ذمہ داری کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔