Dec 01, 2017 08:30 pm
views : 571
Location : Different Places
Karachi- Petrol Price Hike
کراچی،پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے شہریوں کی رائے
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیاہے، ہائی
اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 36 پیسے فی لیٹر، پیٹرول کی قیمت میں
ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،پیٹرول کی نئی قیمت 77 روپے
47 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 85 روپے 95 پیسے فی لیٹر
مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافےسے عوام میں شدید غصہ پایا جارہا
ہے،شہریوں نے اضافے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے حکومت سے قیمتیں واپسی
لینے کامطالبہ کیا ہے،شہریوں کاکہنا ہےکہ گزشتہ پانچ چھ مہینوں سے حکومت
پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتی آرہی جبکہ حکومت بائیک جیسی سستی
سواری کو شہریوں کی پہنچ سے دور کرنا چاہتی ہے۔
ایک بزرگ شہری محمد نواز نے کہا کہ غریب عوام کے لئے پہلے ہی اتنے مسائل
ہیں ،سو پچاس کا پیٹرول ڈالنے والا شخص کیا کرے گا،حکام بالا کو عوام کے
بارے میں سوچنا چاہیے،حکمرانوں کو آخرت کو نہیں بھولنا چاہیے۔
مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان مجاہد نے کہاکہ گزشتہ پانچ چھ مہینوں میں حکومت نے سرف پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہی کیا ہے۔