Dec 01, 2017 09:33 pm
views : 631
Location : Different Places
Karachi- 12th Rabi ul Awal Procession
کراچی،عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں
ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی خاتم النبیین، رحمت اللعالمین، سرکار دوعالم،
فخر موجودات، سرورکائنات حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت ملک بھرمیں مذہبی جوش و
خروش اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے،فرزندانِ اسلام نے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے شایان شان انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں کیں جبکہ
ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور محافل نعت و درود و سلام کا بھی انعقاد کیا
جارہا ہے۔
عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس شاہ عبدالحق قادری کی قیادت میں کھارادر سے
نشتر پارک تک نکالاگیا،جلوس کے راستوں میں دودھ، شربت اورپانی کی سبیلیں
لگانے، مٹھائی و لنگر تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
حضرت محمد مصطفیٰ کے جشن ولادت پر کراچی میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی،شہر کی
مساجد، اجتماع گاہوں، جلوسوں اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے
گئے ہیں، اسموقع پرسیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ،شہر بھر میں تیس ہزار
پولیس اور رینجرز کے اہلکار سیکیورٹی پر تعینات، مرکزی جلوس، محافل اور
اجتماعات کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کیئے گئے ۔
پولیس کے افسران و اہلکار مرکزی جلوس میں موٹر سائیکل، موبائل، پریزن وینز،
بکتر بند پر سوار ہو کر جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
بم ڈسپوزل کی جانب سے جلوس کے راستوں کی سوئپنگ اور اونچی عمارتوں پر
اسنائپرز بھی تعینات کئے گئے ، جلوس کے مرکزی پوائنٹس پر ایمبو لینسز اور
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود رہیں ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےعبدالقادر لگیلا نے کہاکہ بارہ ربیع الاول کو ہم عید کے دن سے بڑھ کر مناتے ہیں۔