Dec 02, 2017 02:11 pm
views : 482
Location : Hayatabad Mediacal Complex
Peshawar- Interior Minister Ahsan Iqbal reached Hayatabad Medical Complex
پشاور، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ ،زخمیوں کی عیادت
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان
کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم کسی صورت دہشت گردوں کا پیچھا نہیں
چھوڑیں گے جب کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو یکجا ہونا پڑے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملے کے زخمیوں کی عیادت کی اور شہداء کے
ورثا کے لئے فی کس 10 لاکھ جب کہ شدید زخمیوں کے لئے 5،5 لاکھ اور معمولی
زخمیوں کے لئے 2،2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 افراد
شہید ہوگئے جب کہ فورسز نے آپریشن کرکے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
جمعہ کی صبح پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے قریب واقع ڈائریکٹوریٹ جنرل
زراعت خیبرپختونخوا پر اچانک 3 نقاب پوش مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ
شروع کردی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے
اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور آپریشن کا آغاز کردیا۔