کوئٹہ،سابق وزیر اعظم نواز شریف پختون خوا ملی عوام پارٹی کے جلسے سے خطاب کریں گے
پشتون خوا ملی عوامی پارٹی آج کوئٹہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
کوئٹہ کے وسطی علاقے میں واقع صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں پشتون خوا میپ
کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پشتونخوا میپ کے بانی اور ممتاز
پشتون قوم پرست سیاستدان اور دانشور خان عبدالصمد خان کی برسی کے موقع جلسے
کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی
دعوت پر مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف بھی شرکت کر رہے ہیں۔
کوئٹہ کی مختلف شاہراہوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے خیرمقدمی بینر
اور پوسٹر آویزاں کردیے گئے ہیں، جلسے کا پنڈال بھی سجایا جا رہا ہے،
نوازشریف کی کوئٹہ میں پشتونخوا میپ کےجلسے میں شرکت اور خطاب کو آئندہ
انتخابات میں دونوں جماعتوں کے انتخابی اتحاد کا پیش خیمہ بھی قرار دیا جا
رہا ہے۔