Dec 01, 2017 06:50 pm
views : 488
Location : Khyber Teaching Hospital
Peshawar- Director Khyber Teaching Hospital Media Talk
پشاور،ڈائریکٹر خیبر ٹیچنگ اسپتال نیک زادہ کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوگئے
جب کہ فورسز کے آپریشن میں تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا,واقعے میں 5
سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
ہلاک کیے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں 2
کلاشنکوف، پستول، 3 خودکش جیکٹس اور بارودی مواد شامل ہے,پولیس ذرائع کے
مطابق زرعی یونیورسٹی کے قریب واقع ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت خیبرپختونخوا پر
اچانک 3 نقاب پوش مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےڈائریکٹر خیبر
ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر نیک زادہ نے کہا کہ ابھی تک بیس مریض ہمارے پاس لائے
گئے ہیں جبکہ کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے،جبکہ دو بندوں کو آپریشن
ٹھیٹر شفٹ کرایا تھا جبکہ انکی حالت بھی خطرے سے باہر تھی۔