لاہور، چڑیاگھرمیں جانوروں کودیکھنے کے لئے بچوں کاجوش وخروش
دنیاوی فکروں سے بے نیاز بچوں نے تفریح کے لئے لاہورچڑیاگھر کارخ کر لیا
ہے،چڑیاگھرمیں جانوروں کودیکھنے کے لئے آنے والے بچوں کاجوش وخروش دیدنی
تھا، ممی ،پپاکے ساتھ آئے بچوں نے پنجروں میں قید شیر ،ہاتھی ،بندر،سانپ،
بھالو،ریچھ ،مور ،بن مانس،لومڑی ،کچھوا،مگرمچھ، لگڑبھگڑ، زیبرا،طوطے،بطخ
اورمختلف اقسام کے پرندے دیکھے اوران کے ساتھ تصویریں بھی کھینچوائیں۔
بچوں نے جانوروں کے ساتھ موبائل فونز پرسیلفیاں بھی بنائیں ۔
اسکول کے بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر پہنچی ہےکوئی لومڑی اور
کینگرو کو دیکھ کر خوش ہو رہا ہے تو کوئی بندروں کو کیلے کھلانے میں مصروف
دکھائی دے رہا ہے،تو کوئی اٹکھیلیاں کرتے شیروں کے پنجروں کے ساتھ سیلفیاں
لینے میں مگن نظر آ رہا ہے۔