Dec 02, 2017 05:19 pm
views : 492
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab video link meeting regarding Katas Raj Mandar
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔
اجلاس میں سالٹ رینج میں قدرتی ماحول اور کٹاس راج مندر کی بحالی کے لئے
کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔نئے سیمنٹ پلانٹس اور دیگر
انڈسٹریز لگانے پر پابندی اور پرانے پلانٹس کی توسیع پر پابندی کے حوالے سے
اقدامات پر غور کیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
پنجاب حکومت نے اس علاقے کو نیگٹو ایریا قرار دے دیا ہے۔ اب اس علاقے میں
نئے سیمنٹ پلانٹس یا انڈسٹریز لگانے پر پابندی ہوگی۔پرانے سیمنٹ پلانٹس کی
توسیع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ماضی میں سیمنٹ پلانٹس میں ہونے
والی توسیع کی انکوائری کرائی جا رہی ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاوزیراعلیٰ معائنہ ٹیم انکوائری رپورٹ جلد مکمل
ہوگی۔موجودہ حکومت نے سیمنٹ پلانٹس کی توسیع کی اجازت نہیں دی۔ سابق ادوار
میں پلانٹس میں توسیع کی اجازت دی گئی۔کٹاس راج مندر کی بحالی کے لئے بھی
فوری اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے مقدس
مقامات کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہم نے یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانی ہے۔ تالاب
کے پانی کیلئے بھی فی الفور کام شروع کیا جائے۔گراؤنڈ واٹر ایکٹ کے مسودے
کو چار ہفتے میں حتمی شکل دی جائے۔ اس علاقے میں کسی کو غیر قانونی کام کی
اجازت نہیں دی جائے گی۔ کمشنر راولپنڈی خود موقع پر جا کر تمام صورتحال کا
جائزہ لیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل
دینے کی ہدایت بھی کی۔کمیٹی کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے
گی۔
صوبائی وزیر ملک آصف بھا، چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق، چیف
سیکرٹری، سیکرٹریز قانون، معدنیات اور متعلقہ حکام سول سیکرٹریٹ سے ویڈیو
لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
صوبائی وزیر تنویر اسلم ملک چکوال اور صوبائی وزیر چوہدری شیر علی نے ویڈیو لنک کے ذریعے راولپنڈی سے اجلاس میں شرکت کی۔