بنوں ، سانحہ پشاور زرعی ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونے والے طالب علم امین جان کی نماز جنازہ ادا
سانحہ پشاور زرعی ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونے والے تحصیل ڈومیل کے طالب علم امین جان کی نماز جنازہ غنی خیل میں ادا کردی گئی ۔
امین جان شہید کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی،
انہیں ہزاروں آشکبار آنکھوں کیساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
امین جان چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھا۔والدین کے مطابق امین جان
حملے کے وقت قران مجید کی تلاوت کر رہا تھا، امین جان شہید سکنڈ آئیر
ڈپلومہ آف ایگریکلچر کا طالب علم تھا۔
آمین جان شہید انتہائی شریف جوان تھا، اس کی عمر 20سال تھی ،امین جان شہید
کے شہادت کی وجہ سے علاقہ میں سوگ کا سماں ہے، امین جان شہید کے والدین سے
تعزیت کے لئے دور دور سے لوگ آرہے ہیں۔
والدین نے شہید امین جان کے نام سے ڈگری کالج کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے
تاکہ دہشت گردوں کو پیغام پہنچایا جا ئے کہ ہم تعلیم سے ہٹنے والے نہیں۔