روس ،پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔
روس کے شہر سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 16 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب
کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایس سی او کا رکن بننے پر
فخر ہے۔ انہوں نے بھارت کو بھی ایس سی او کی رکنیت ملنے پر مبارک باد دیتے
ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم تجارت، توانائی اور معاشی تعاون کے
لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور توقع ہے کہ تنظیم خطے کے امن کے لیے کردار
ادا کرتی رہے گی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توقع ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن
کا خواہاں ہے اور افغانستان میں امن کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی کاوشوں
کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے وژن کی عکاس ہے
اور یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں
ہونے دے گا۔