ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ پشاور زرعی ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونے والے قاسم شاہ کی نماز جنازہ ادا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سانحہ پشاور زرعی ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونے والے
قاسم شاہ کی نماز جنازہ اد کردی گئی۔نماز جنازے میں پاک آرمی کے مقا می
افسران اور اسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ اور اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے بھی شرکت کی۔
سانحہ پشاور زرعی ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونے والے قاسم شاہ کی چاربہن اور 2
بھائی ہیں۔قاسم شاہ کا پشاور میں ڈی وی ایم کے تین سالہ ڈگری کے بعد 5
دسمبر کو انٹرویو تھا،واقعہ کی صبح قاسم 8بجے یونیورسٹی کے گیٹ پر موحود
تھاکہ دشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔
دوست اور روم میٹ سعد اللہ کا کہنا ہے کہ وہ روزمرہ کی طرح 8 بجے روم سے
نکلا مجھے جیسے فائرنگ کی آواز آئی تو میں نے قاسم شاہ سے رابطے کی کوشش کی
لیکن اس سے رابطہ نہیں ہو سکااور ہمیں اس کی شہادت کی اطلاع ملی۔
والد عبداللہ شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے بڑی مشکل سے لکڑیاں بیچ بیچ کر بیٹے
کو پڑھا یا تھا لیکن جب وہ میرا سہارا بننے لگا تو ظلموں نے اسے چھین لیا۔