Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 03, 2017 02:52 pm views : 585

Location : CM House

Lahore- CM Punjab meeting regarding PKLI Faculty Members
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران کی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا آپ کے کندھوں پر دکھی انسانیت کی خدمت کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ایک رول ماڈل ثابت ہوگا۔
 محمد شہبازشریف نے کہا اس ادارے کو حقیقی معنوں میں عظیم ادارہ بنانے میں آپ کا کردار کلیدی ہے۔پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے ہیں۔اس ادارے کو ایک رول ماڈل ادارہ بنانے کے لئے آپ نے دن رات محنت سے کام کرناہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کو ایک ٹرسٹ چلائے گا۔دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے میرا عزم او رجذبہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔مسیحاؤں کا کام صرف دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔مسیحائی کے مقدس پیشہ سے وابستہ افراد کو ہڑتالیں یا احتجاج زیب نہیں دیتا۔
محمد شہبازشریف نے کہا اس ادارے میں نہ کوئی ہڑتال ہوگی نہ احتجاج صرف دکھی انسانیت کی خدمت ہوگی۔میں صوبے کے عوام کے ساتھ اللہ تعالی کو بھی جوابدہ ہوں۔اس ادارے کے امور میں کبھی کوئی مداخلت نہیں کی۔تمام بھرتیاں شفاف طریقے سے ہوئی ہیں۔بیرون ملک سے ملازمتیں چھوڑ کر آنے والے ڈاکٹروں اور سرجنز کو سلام کرتا ہوں۔
محمد شہبازشریف نے کہا اپنے بہن بھائیوں کی خدمت کے لئے ا ن کا پاکستان آنا بہت اچھا اقدام ہے۔قائداعظم محمدعلی جناح نے بھی علیحدہ وطن پاکستان اس لئے حاصل کیا تھا کہ یہاں انصاف ہو اور تعلیم اور صحت کے یکساں مواقع ملیں۔رنگ و نسل کے بغیر سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔70برس گزر گئے لیکن یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوا۔ہم اپنے آباؤاجداد کی عظیم قربانیوں کو بھول چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہا اللہ تعالی نے آ پ کو دکھی انسانیت کی خدمت کا ایک سنہری موقع عطا کیا ہے۔ماضی کو بھول کر اب آگے بڑھنا ہے۔دکھی انسانیت کے زخموں پر ملکر مرہم رکھنی ہے یہی پاکستان کو آگے لے جانے کا راستہ ہے۔میں اس ا دارے کی سپورٹ کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں۔آئیے ملکر دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھیں۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved