کوہلو ،بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد
بلوچستان میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں حساس
اداروں نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھاری
مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ڈی سی کوہلو کا کہنا ہے کہ کارروائی میں لیویز کے 100 سے زائد اہلکاروں نے
حصہ لیا۔ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں آر پی جی سیون کے 181 راکٹ، 172
فیوز، 75 ایم ایم آر آر کی ایک گن اور 80 راؤنڈز شامل ہیں۔
آپریشن کے بعد علاقے میں سیكیورٹی کوہائی الرٹ كردیا گیا اور فورسز نے
علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع
کردی ہیں۔