Dec 03, 2017 06:32 pm
views : 654
Location : Different Areas
Sukkur- Sindhi Topi, Ajrak Day observed today
سکھر، سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے کے موقع پرشہرمیں جشن کاسماں
سندھ بھر میں سندھی ٹوپی، اجرک کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا
ہے اور اس موقع پر مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کے جانب سے ریلیاں بھی
نکالی جارہی ہیں۔
جو قومیں اپنی تہذیب اور ثقافت کو بھول جاتی ہیں و قومیں کبھی ترقی کی راہ
پر گامزن نہیں ہوسکتیں۔آج سکھر سمیت سندھ بھرمیں سندھی ٹوپی اجرک ڈے
انتہائی جوش وخروش سے منایاجارہاہے اوراس حوالے سے مختلف تقریبات کااہتمام
کیاجارہاہے۔تقریبات میں شہری سندھی ٹوپی اوراجرک پہن کر شرکت کررہے ہیں۔
سندھ پوری دنیا میں صوفی اور اولیاء کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے
لیکن سندھ کی پانچ ہزار سال پرانی تہذیب کے کچھ الگ ہی رنگ ہیں۔ سندھ کا
روائتی لباس ٹوپی اور اجرک بھی اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔
سکھر اور گردونواح کے لوگ اجرک اور ٹوپی پہن کرمختلف تقریبات میں شرکت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔