پشاور ، پروگریسو ڈیموکریٹک الائنس کا دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں پروگریسو ڈیموکریٹک الائنس نے دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پشاور پریس کلب کے سامنے پروگریسو ڈیموکریٹک الائنس کا مظاہرہ ہوا جس میں
تین سیاسی پارٹیاں سمیت وکلاء برادری اور سول سوسائٹی شامل تھیں۔
مظاہرین نے پشاور میں حملے کے شہدا کے حق میں نعرے بازی کی اور مذمت کرتے
ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہدا کو جلد از جلد معاوضہ دیا جائے اور
دہشتگردوں کو جلد از جلد پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔