لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی ملاقات
لاہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
موجودہ حکومت نے ملک میں چھائے ہوئے اندھیروں کو ختم کیا ہے۔ماضی کے
حکمرانوں نے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ملک میں
لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا جاتا ہے۔آج ملک میں
لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے۔
محمد شہبازشریف نے مزیدکہا بعض سیاسی عناصر کی رکاوٹوں کے باوجود بجلی کے
منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ان عناصر نے توانائی سمیت مفاد
عامہ کے ہر منصوبے میں تاخیر کی کوشش کی۔آج یہ عناصر شرمندہ ہیں۔جتنی محنت
کے ساتھ توانائی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے ،اس کی مثال پاکستان کی70سالہ
تاریخ میں موجود نہیں۔عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔